ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 23, 2024 9:48 PM

printer

مرکز نے 2024-25 کے مرکزی بجٹ میں جموں وکشمیر کیلئے 42 ہزار 277 کروڑ 74 لاکھ روپئے مختص کئے ہیں

مرکز نے 2024-25 کے مرکزی بجٹ میں جموں وکشمیر کیلئے 42 ہزار 277 کروڑ 74 لاکھ روپئے مختص کئے ہیں۔ یہ پچھلے بجٹ کے مقابلے ایک اعشاریہ دو فیصد کا برائے نام اضافہ ہے۔
لوک سبھا میں آج وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جو بجٹ پیش کیا ہے اُس میں 40 ہزار 619 کروڑ 30 لاکھ روپئے کی رقم، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کیلئے مختص کی گئی ہے تاکہ جموں وکشمیر میں وسائل کے فرق کو ختم کیا جاسکے۔ اس میں 7 ہزار 900 کروڑ روپئے کی وہ رقم بھی شامل ہے جو بھارت کے ہنگامی فنڈ سے، پیشگی رقم کے طور پر منظور کی گئی تھی۔
حکومت نے جموں وکشمیر کیلئے 279 کروڑ روپئے کی رقم مختص کی ہے۔ یہ رقم قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کی بھرپائی میں معاون ہوگی۔ بجٹ میں 101 کروڑ 77 لاکھ روپئے، مرکز کے زیر انتظام علاقے کے اخراجات کیلئے مختص کئے گئے ہیں تاکہ بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کیلئے وسائل کے فرق کو پورا کیا جاسکے۔
اس کے علاوہ مرکز نے J&K پولیس کیلئے 9 ہزار 789 کروڑ 42 لاکھ روپئے مختص کئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں