مرکزی حکومت نے بدلتے مہنگائی بھتّے پر نظرثانی کرتے ہوئے کم از کم اُجرت میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ اُجرت میں یہ نئے اضافے یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوں گے۔ نظرثانی شدہ اُجرت میں اضافوں کا مقصد محنت کشوں بالخصوص غیرمنظم شعبے کے کارکنوں کی مدد کرنا ہے۔ کم از کم اُجرت کی شرح، ہنرمندی اور جغرافیائی علاقے اے، بی اور سی زمروں میں تقسیم کئے گئے ہیں۔ زمرہ اے میں تعمیراتی شعبہ، صفائی، جھاڑو لگانے، مال ڈھونے اور مال اتارنے کیلئے غیرہنرمند افراد کیلئے 783 روپئے یومیہ رقم طے کی گئی ہے۔ جزوی ہنرمند کارکنوں کیلئے کم از کم اجرت 868 روپئے اور ہنرمند، کلرک کے کاموں کیلئے کم از کم اُجرت 954 روپئے یومیہ ہوگی۔ وہیں بہت زیادہ ہنرمند کارکنوں کیلئے نظرثانی شدہ کم از کم اجرت ایک ہزار 35 روپئے یومیہ ہوگی۔
Site Admin | September 26, 2024 9:52 PM