مرکز نے گیہوں کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکنے اور اِس کی ذخیرہ اندوزی پر قابو پانے کیلئے تاجروں، تھوک کاروباریوں، بڑے خوردہ فروشوں اور اِس کی پروسیسنگ کرنے والوں کیلئے اِس کے ذخیرے کی حد نئے سرے سے مقرر کی ہے۔
صارفین امور، خوراک اور تقسیم عامہ کی وزارت نے ایک بیان میں کہاکہ اب تاجروں اور تھوک کاروباریوں کیلئے گیہوں ذخیرہ کرنے کی حد، 2 ہزار میٹرک ٹن ہوگی جبکہ اِس سے پہلے یہ حد تین ہزار میٹرک ٹن تھی۔
Processors کیلئے یہ حد، مالی سال 2024-25 کے بقیہ مہینوں سے، اُن کی ماہانہ صلاحیت کی 70 فیصد سے کم کرکے 60 فیصد کردی گئی ہے۔
10 ٹن گیہوں ذخیرہ کرنے والے انفرادی خوردہ فروشوں کیلئے، ذخیرہ کرنے کی حد میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔بڑے خوردہ فروش اپنی ہر دوکان میں 10 میٹرک ٹن تک گیہوں رکھ سکتے ہیں۔
وزارت نے گیہوں کو ذخیرہ کرنے کی حد اِس سال 24 جون کو مقرر کی تھی۔ یہ پابندی، سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں اگلے سال 31 مارچ تک جاری رہے گی۔