July 21, 2024 9:43 PM

printer

مرکز نے کیرالہ سرکار سے کہا ہے کہ وہ پھیلتے ہوئے نِیپاہ وائرس پر قابو پانے کیلئے صحتِ عامہ کے، فوری اقدامات کرے

مرکز نے کیرالہ سرکار کو مشورہ دیا ہے کہ وہ Niphah وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے فوری طور پر صحت عامہ سے متعلق اقدامات کرے۔
کیرالہ کے Malappuram ضلعے سے تعلق رکھنے والے ایک 14 سالہ لڑکے کی جس کا Niphah وائرس انفیکشن کیلئے علاج چل رہا تھا آج موت ہوگئی۔ اس معاملے کی چھان بین میں ریاست کی مدد کرنے کی غرض سے صحت کی مرکزی وزارت کے نیشنل وَن ہیلتھ مشن کی ایک کثیر رکنی مشترکہ ٹیم تعینات کی جائے گی۔ وزارت نے اِس بات کا ذکر کیا کہ کیرالہ میں پہلے بھی Niphah وائرس بیماری پھیلی ہے اور 2023 میں کوزی کوڈ ضلع میں یہ بیماری پھیلی تھی۔ پھل کھانے والی چمگادڑ عام طور پر یہ وائرس پھیلاتی ہے۔ جب انسان چمگادڑ کا کھایا ہوا پھل غیر شعوری طور پر کھاتا ہے تو اُسے یہ بیماری ہوجاتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں