پارلیمنٹ کے موسم سرما کے اجلاس سے قبل آج حکومت کی جانب سے بلائی گئی سبھی پارٹیوں کی ایک میٹنگ ختم ہو گئی ہے۔ میٹنگ کی صدارت وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کی۔ میٹنگ میں حکومت نے سبھی سیاسی پارٹیوں سے تعاون طلب کیا ہے تاکہ اجلاس کے دوران، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کا کام کاج بلا رُکاوٹ چلائے جانے کو یقینی بنایا جاسکے۔ موسم سرما کا اجلاس کَل شروع ہوگا اور یہ 20 دسمبر تک جاری رہے گا۔ البتہ یومِ آئین کے موقع پر 26 نومبر کو پارلیمنٹ کا اجلاس نہیں ہوگا۔x
Site Admin | November 24, 2024 3:16 PM