صارفین کے تحفظ سے متعلق مرکزی اتھارٹی CCPA نے ایک رہنما خطوط جاری کیا ہے کہ تمام کوچنگ اداروں کو اپنے طلبا اور کورسز کے بارے میں ضروری اطلاع فراہم کرنی ہوں گی، تاکہ والدین اور امیدواروں کو گمراہ ہونے سے بچایا جا سکے۔ صارفین کے امور کی سیکریٹری ندھی کھرے نے نئی دلّی میں مختلف کوچنگ اداروں کے ذریعے استعمال کیے جانے والے گمراہ کُن اشتہارات کے خلاف ایک مکمل رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔
رہنما خطوط کے مطابق کوچنگ اداروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے کام کاج کے بارے میں کوئی بھی اعلان اور وضاحت کو نمایاں طور پر مشتہر کرے، جبکہ کمسن امیدواروں کی تصویر اور تصدیق نامہ کے استعمال کے لیے اُن کی رضامندی ضروری ہوگی۔ رہنما خطوط کے مطابق اداروں کو اپنی خدمات، سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کے بارے میں صحیح اطلاع فراہم کرنی ہوں گی۔ رہنما خطوط میں کوچنگ، کوچنگ سینٹر اور اِنڈورسر جیسی اصطلاحات کی صاف صاف وضاحت کی گئی ہے۔ صارفین کے امور کی سیکریٹری نے غلط اور غیر مصدقہ دعووں، ضمانتوں اور کامیابی کی شرح کی تشہیر کے خلاف بھی خبردار کیا ہے۔انہوں نے یوپی ایس سی سے متعلقہ 9 کوچنگ کا ذکر کیا ہے جنہوں نے پچھلے سال 2 ہزار 600 امیدواروں کے سلیکشن سے متعلق دعویٰ کیا تھا تاہم ایک ہزار کے لگ ابھگ امیدوار اُس سال منتخب ہوئے تھے۔ CCPA نے اب تک 45 یو پی ایس سی کوچنگ اداروں کو نوٹس جاری کیے ہیں اور گمراہ کُن اشتہارات کے لیے 56 لاکھ روپے سے زیادہ کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ بار بار کی جانی والی خلاف ورزیوں پر اور زیادہ جرمانہ اور معطلی بھی ہو سکتی ہے۔ کوچنگ اداروں کے پاس صارفین کی شکایتوں کے ازالہ کا ایک فعال میکانزم بھی ہونا ضروری ہے۔ پچھلے سال ستمبر سے اس سال اگست کے درمیان قومی صارفین ہیلپ لائن کی مداخلت سے کوچنگ اداروں نے اب تک ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم واپس کیا ہے۔سکریٹری موصوفہ نے اجاگر کیا ہے کہ یہ رہنما خطوط صارفین کے لئے اعتماد اور شفافیت کا باعث بنے گا۔