مرکز نے کم از کم امدادی قیمت MSP پر سویابین کی خریداری کیلئے مدھیہ پردیش سرکار کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ اِس سے پہلے مرکزی حکومت نے مہاراشٹر اور کرناٹک جیسی ریاستوں کو بھی کم از کم امدادی قیمت پر سویابین کی خریداری کرنے کی اجازت دی تھی۔ نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود، NDA سرکار کی اولین ترجیح ہے۔
Site Admin | September 11, 2024 10:27 PM