مرکز نے کل، وی نارائنن کو، بھارتی خلائی تحقیق کی تنظیم اِسرو کا نیا چیئرمین اور خلا کے محکمے کا سیکریٹری مقرر کیا ہے۔ وی نارائنن اِن عہدوں کی ذمہ داریاں 14 جنوری کو سنبھالیں گے۔ وہ اِسرو کے موجودہ چیئرمین ایس سومناتھ کی جگہ لیں گے۔
جناب نارائنن کو، اگلا نوٹس جاری ہونے تک دو سال کے لیے اِن عہدوں کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ وہ فی الحال کیرالہ کے وَلیامالا شہر اِسرو کے Liquid Propulsion Systems کے مرکز LPSC کے ڈائریکٹر ہیں۔
جناب وی نارائنن ایک ممتاز سائنسداں ہیں اور اُنہیں راکٹ اور سیارچوں کو خلا میں بھیجنے کا تقریباً 40 سال کا تجربہ ہے۔×