ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 3, 2024 10:06 PM

printer

مرکز نے پی ایم راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا اور کرشونّتی یوجنا کو منظوری دے دی ہے۔ اس پر پائیدار زراعت اور غذائی تحفظ کو فروغ دینے کیلئے ایک لاکھ کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوں گے

کابینہ نے پائیدار زراعت اور Krishonnati یوجنا کو فروغ دینے کیلئے پی ایم راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا PM-RKVY کو منظوری دی ہے تاکہ خود کفالت کیلئے غذائی سیکیورٹی کو حاصل کیا جاسکے۔ اس کے لئے ایک لاکھ کروڑ روپے کا مجوزہ بجٹ ہے۔

آج شام نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ آج کی کابینہ میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں سے کسانوں کی آمدنی بڑھے گی اور مڈل کلاس لوگوں کو غذائی تحفظ فراہم ہوگا۔

سرکار نے 2024-25 سے 2030-31 کیلئے خوردنی تیل، تلہن سے متعلق قومی مشن کو بھی منظوری دی ہے، جس پر 10 ہزار 103 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

اس کا مقصد تلہن کی پیداوار میں بھارت کو اگلے سات برسوں میں خود کفیل بنانا ہے۔

کابینہ نے چنئی میٹرو ریل پروجیکٹ کو بھی منظوری دی ہے۔ دوسرے مرحلے میں 128 اسٹیشن ہوں گے اور 118 اعشاریہ 9کلومیٹر طویل نئی لائن ہوگی۔ منظور شدہ کوریڈور، چنئی کو شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک جوڑیں گے۔

کابینہ نے مراٹھی، پالی، پراکرت، آسامی اور بنگالی زبانوں کو قدیم زبانوں میں شامل کرنے کو بھی منظوری دی ہے۔

کابینہ نے گیارہ لاکھ 72 ہزار نان-گزیٹیڈ ریلوے ملازمین کیلئے 78 دنوں کا پیداوار سے متعلق 78 دنوں کے بونس کی بھی منظوری دی ہے۔ بونس کی رقم 2 ہزار 29 کروڑ روپے ہوگی۔

کابینہ نے ’Letter of Intent‘ پر دستخط کیے جانے کو بھی منظوری دی ہے تاکہ بھارت Engergy Efficiencey Hub میں شامل ہوسکے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں