مرکزی حکومت نے پیاز پر برآمداتی محصول کم کرکے 40 سے 20 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ اِس فیصلے سے کسانوں اور پیاز سے وابستہ دیگر شعبوں کو براہ راست فائدہ ہوگا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اِس فیصلے کی بدولت پیاز کی پیداوار کرنے والے کسانوں کو بہتر قیمت ملے گی اور پیاز کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔ سوشل میڈیا کی ایک اور پوسٹ پر داخلی امور اور امدادِباہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا کہ برآمداتی ڈیوٹی میں کمی کرنے کا مقصد کسانوں کو اُن کی پیداوار کی مناسب قیمت فراہم کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اِس کمی سے برآمدات کو فروغ ملے گا اور پیاز کی پیداوار کرنے والے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
Site Admin | September 14, 2024 9:47 PM