September 4, 2024 10:00 PM

printer

مرکز نے پنشن کی ادائیگی کے سینٹرلائزڈ نظام کو منظوری دی ہے، جس سے ای پی ایف او میں رجسٹرڈ ملازمین کسی بھی بینک سے اپنی پنشن حاصل کرسکیں گے

ملازمین کی پنشن اسکیم سے فیض یاب ہونے والے پنشن یافتگان پہلی جنوری 2025 سے ملک بھر کے کسی بھی بینک سے اپنی پنشن حاصل کرسکیں گے۔ اِس سے ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ کی تنظیم EPFO کے 78 لاکھ سے زیادہ پنشن یافتگان کو فائدہ ہوگا۔ لیبر اور روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کہا کہ پنشن کی ادائیگی کے Centralized نظام کی منظوری EPFO کی جدید کاری میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ Centralized نظام سے پنشن کے پیمنٹ آڈر کی منتقلی کی ضرورت کے بغیر پورے بھارت میں پنشن کی تقسیم کو یقینی بھی بنایا جاسکے گا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں