مرکز نے پارلیمنٹ کے موجودہ اور سابق اراکین کی تنخواہ، ڈیلی الائونس اور پنشن میں اضافے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیاہے۔ اراکین پارلیمنٹ کی ماہانہ تنخواہ کو ایک لاکھ روپئے سے بڑھا کر ایک لاکھ 24 ہزار روپئے کردیا گیا ہے۔ ڈیلی الائونس کو دو ہزار روپئے سے بڑھا کر پانچ ہزار روپئے کردیا گیا ہے۔ موجودہ اور سابق اراکین پارلیمنٹ کیلئے ماہانہ پنشن پر بھی نظرثانی کرکے اِسے پچیس ہزار روپئے سے بڑھا کر 31 ہزار روپئے کردیا گیا ہے۔ اِس اضافے کا اطلاق یکم اپریل 2023 سے ہوگا۔
Site Admin | March 24, 2025 9:46 PM
مرکز نے پارلیمنٹ کے موجودہ اور سابق اراکین کی تنخواہ، ڈیلی الائونس اور پنشن میں اضافے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیاہے
