تعلیم کی وزارت نے ایک جامع تحقیقات کیلئے CBI کو NEET-UG امتحان 2024 میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ سونپا ہے۔ ایک بیان میں وزارت نے کہا ہے کہ حکومت، امتحانات کے تقدس کو یقینی بنانے اور طلبا کے مفاد کا تحفظ کرنے کے تئیں پُرعزم ہے۔ اُس نے اس بات کو بھی دہرایا ہے کہ کوئی بھی فرد یا تنظیم بے ضابطگیوں میں ملوث پائی گئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مرکزی حکومت نے سرکاری امتحان میں ناجائز اور دھاندلی کے طریقوں کو روکنے کیلئے سرکاری امتحان (ناجائز طریقے کے روک تھام) کے قانون 2024 کو بھی نافذ کیا ہے۔ امتحان کرانے والی قومی ایجنسی NTA نے پچھلے ماہ کی 5 تاریخ کو NEET-UG امتحان کا اہتمام کیا تھا۔