ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 17, 2024 9:37 AM | NITI Aayog

printer

مرکز نے نیتی آیوگ کی تشکیل نو کی ہے۔ مرکزی وزراء شیوراج سنگھ چوہان، راجناتھ سنگھ، امت شاہ اور نرملا سیتا رمن کو، اُن کے عہدوں پر رہتے ہوئے نیتی آیوگ کا رکن مقرر کیا ہے۔

حکومت نے نیتی آیوگ کی تشکیل میں تبدیلی کی ہے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ساتھ ساتھ زراعت کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان کو بھی عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ساتھ نیتی آیوگ میں شامل کیا گیا ہے۔

ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی شخصیتیں جنہیں نیتی آیوگ میں شامل کیا گیا ہے، یہ ہیں:

سڑک ٹرانسپورٹ وشاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری، وزیر صحت جگت پرکاش نڈا، اسٹیل کے وزیر ایچ ڈی کمارا سوامی، ایم ایس ایم ای کے وزیر جیتن رام ماجھی، پنچایتی راج کے وزیر راجیو رنجن سنگھ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار، شہری ہوا بازی کے وزیر کے-رام موہن نائیڈو، قبائلی اُمور کے وزیر Jual Oram، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر اَنّپورنا دیوی، خوراک کی ڈبہ بندی کے وزیر چراغ پاسوان اور منصوبہ بندی کے وزیر راؤ اندرجیت سنگھ۔

وزیر اعظم نریندر مودی، نیتی آیوگ کے چیئرمین ہی رہیں گے اور سُمن بیری کے پاس نائب صدر کا عہدہ ہی رہے گا۔ کُل وقتی ارکان ہیں: وی کے سرسوت، پروفیسر رمیش چند، ڈاکٹر وی کے پال اور آنند ویرمانی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں