حکومت نے آج نئی دلّی میں بال وِواہ مُکت بھارت سے متعلق ایک قومی مہم آغاز کیا ہے۔ اِس مہم کا اصل مقصد بھارت میں کم عمر میں شادی کو ختم کرنا ہے۔ اِس مہم کا آغاز کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکمے کی وزیر انّ پورنا دیوی نے کہا کہ حکومت نے 130 اضلاع کی نشاندہی کی ہے جہاں اِس مہم پر خاص طور سے توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ کم عمر میں بچوں کی شادی نہ صرف ایک قانونی جرم ہے بلکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بال وِواہ مکت بھارت مہم، محض 10 یا 15 روز کا کوئی پروگرام نہیں ہے بلکہ یہ سلسلہ بھارت میں کم عمر میں شادی کی لعنت کو ختم کیے جانے تک جاری رہے گا۔
Site Admin | November 27, 2024 9:55 PM