ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 1, 2025 10:05 AM | India Ramsar Sites

printer

مرکز نے ملک میں چار نئے رامسر مقامات کے اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ان مقامات کی تعداد بڑھ کر 89 ہوگئی ہے۔

مرکز نے ملک میں چار نئے رامسر مقامات کے اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ان مقامات کی تعداد بڑھ کر 89 ہوگئی ہے۔

ماحولیات، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی وزارت نے سوشل میڈیا پوسٹ پر بتایا کہ دلدلی زمینوں کے عالمی دن سے پہلے حکومت، تملناڈو کی سکّارا کوٹّائی اور تھرتھنگل پرندوں کی  پناہ گاہوں، سکم کی کھیچیوپالری دلدلی زمین اور جھارکھنڈ کے اُدھوا تالاب کے رامسر مقامات کی فہرست میں شامل کئے جانے کا اعلان کرتی ہے۔ اس پوسٹ میں ماحولیات کے وزیر بھوپیندر یادو نے بتایا کہ بھارت سب سے زیادہ رامسر مقامات والا ایشیا کا پہلا اور دنیا کا تیسرا ملک بن گیا ہے۔

جناب یادو نے اسے سکم اور جھارکھنڈ کی حصولیابی قرار دیا، جنھوں نے اپنے پہلے رامسر مقامات کو اس فہرست میں شامل کیا ہے۔x——

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں