ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 28, 2025 9:51 PM

printer

مرکز نے ملک میں الیکٹرانکس سامان کی مینوفیکچرنگ کو بڑھاوا دینے کی خاطر الیکٹرانکس آلات تیار کرنے کی اسکیم کو منظوری دے دی ہے

سرکار نے الیکٹرانکس آلات تیار کرنے سے متعلق اسکیم کو منظوری دے دی ہے، تاکہ ملک میں الیکٹرانک سامان کی مینوفیکچرنگ کو بڑھاوا مل سکے اور الیکٹرانکس سپلائی نظام کو مستحکم بنایا جاسکے۔ آج نئی دلّی میں نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے، اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ پچھلے دس سال میں الیکٹرانکس شعبے میں کافی ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اِن برسوں میں الیکٹرانکس سامان کی تیاری میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے، جبکہ الیکٹرانکس سامان کی برآمدات میں مجموعی طور پر 20 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ الیکٹرانکس کَل پُرزے اور آلات تیار کرنے کی اسکیم کیلئے 22 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا سرمایہ فراہم کیا جائے گا۔

جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ اِس سے روزگار کے 91 ہزار سے زیادہ براہ راست مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ کئی بالواسطہ ملازمتیں بھی دستیاب ہوسکیں گی۔

الیکٹرانک سامان کی اندرونِ ملک پیداوار مالی سال 2023-24 میں بڑھ کر 9 لاکھ 52 ہزار کروڑ تک پہنچ گئی، جبکہ 2014-15 میں یہ ایک لاکھ 90 ہزار کروڑ تھی۔ جناب ویشنو نے یہ بھی کہا کہ کابینہ نے پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کے تحت آبپاشی کے فائدوں میں تیزی لانے کے پروگرام کے تحت بہار کے Kosi Mechi رابطہ پروجیکٹ کو شامل کئے جانے کی منظوری دی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ مذکورہ پروجیکٹ سے بہار کے اَرریا، پورنیا، کشن گنج اور کٹیہار ضلعے میں خریف سیزن میں دو لاکھ 10 ہزار ہیکٹیئر سے زیادہ اضافی سالانہ آبپاشی ہوسکے گی۔

سرکار نے مارچ 2029 تک پروجیکٹ کو مکمل کرنے کی خاطر بہار کیلئے تین ہزار 652 کروڑ روپے کی مرکزی امداد کو بھی منظوری دی ہے۔ اِس پر چھ ہزار 282 کروڑ روپے کی لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

جناب ویشنو نے بتایا کہ سرکار نے Phosphatic اور Potassic کیمیاوی کھاد پر خریف 2025 کیلئے تغذیے پر مبنی سبسڈی شرحوں کو بھی منظوری دی ہے تاکہ کسانوں کیلئے کم قیمت اور رعایتی شرحوں پر کیمیاوی کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

جناب اشونی ویشنو نے یہ بھی بتایا کہ سرکار نے بہار میں چار لین والے گرین فیلڈ اور براؤنڈ فیلڈ پٹنہ – آرا – ساسارام کوریڈور کی تعمیر کو بھی منظوری دی ہے، جو 120 اعشاریہ ایک صفر کلومیٹر طویل ہوگا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ مذکورہ پروجیکٹ تین ہزار 712 کروڑ روپے کی لاگت سے Hybrid Annuity Mode پر تیار کیا جائے گا۔

جناب ویشنو نے کہا کہ اِس پروجیکٹ سے روزگار کیلئے کام کرنے کے 48 لاکھ دن دستیاب ہوں گے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو بڑھاوا ملے گا۔ جناب اشونی ویشنو نے بتایا کہ حکومت نے مرکزی سرکار کے ملازمین اور پنشن یافتہ افراد کیلئے مہنگائی بھتے میں دو فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں