September 1, 2024 10:00 AM

printer

مرکز نے ملک میں اعلیٰ کارکردگی کی حامل بائیو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کیلئے معیشت، ماحولیات اور روزگار سے متعلق بائیو ٹیکنالوجی بایو ای تھری پالیسی 2024 جاری کی۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کل نئی دلّی میں معیشت، ماحولیات اور روزگار سے متعلق بائیو ٹیکنالوجی BioE3 پالیسی 2024، جاری کی۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ اِس پالیسی سے ملک میں اعلیٰ کارکردگی پر مبنی بائیو مینوفیکچرنگ کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اِس پالیسی کے خوراک، توانائی اور صحت جیسے مختلف شعبوں پر نمایاں اثرات ہوں گے۔ جناب سنگھ نے اجاگر کیا کہ سرکاری و نجی شراکت داری ماڈل پالیسی کے نفاذ کا ایک بنیادی جزو ہوگا، جس سے روزگار پیدا کرنے کو فروغ دینے کیلئے صنعت کو ترغیب ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بائیو مینوفیکچرنگ اور بائیو فاؤنڈری ملک کی مستقبل کی بائیو اکنامی کو آگے بڑھائے گی اور آلودگی سے پاک ترقی کو فروغ دے گی۔ مرکزی کابینہ نے پچھلے مہینے کی 24 تاریخ کو BioE3 پالیسی کو منظوری دے دی تھی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں