مرکز نے مطلع کیا ہے کہ پچھلے تین برسوں کے دوران پنچایتی راج کے محکمے نے 15 ویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے تحت دیہی بلدیاتی اداروں کے لیے ایک اعشاریہ 43 لاکھ کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی ہے۔
لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں پنچایتی راج کے وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ باگھیل نے کَل بتایا کہ ابھی تک کی تازہ جانکاری کے مطابق مختص کی گئی رقم میں سے ایک اعشاریہ چھ لاکھ کروڑ روپے استعمال کیے گئے ہیں۔x