وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں کابینہ نے مراٹھی، پالی، Prakrit، آسامی اور بنگالی زبانوں کو کلاسیکل زبان کا درجہ دینے کو منظوری دے دی ہے۔ کلاسیکل زبانیں بھارت کی قدیم ثقافتی وراثت کے ایک محافظ کے طور پر خدمات انجام دیتی ہیں اور ہر طبقے کی تاریخی اور ثقافت کی لازمی عکاس ہیں۔
حکومت نے 12 اکتوبر 2004 کو تمل زبان کو کلاسیکی درجہ دیتے ہوے زبانوں کا ایک نیا زمرہ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ کلاسیکی زبان کا درجہ دیئے جانے کے سلسلے میں شرائط میں زبان کی ابتدائی تحریر کی اعلیٰ قدیم ہزار سال پر مشتمل تاریخ اور قدیم ادب کا ایک حصہ شامل ہیں۔ زبان کی ادبی روایت اصل ہونی چاہئے۔ کسی دوسری بولی جانے والی زبان سے نہ لیا گیا ہو۔ کلاسیکی زبان کی شمولیت سے تعلیمی اور تحقیقی شعبے میں نمایاں طور پر روزگار کے نئے مواقع پید اہوں گے۔ ان زبانوں کی قدیمی تحریروں کو تحفظ دینے، دستاویزی شکل دینے اور ڈیجیٹائزیشن کی شکل دینے سے، ترجمے، اشاعت اور ڈیجیٹل میڈیا میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے مراٹھی، پالی، پراکِرت، آسامی اور بنگالی زبانوں کو کلاسیکی زبانوں کی فہرست میں شامل کئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ ہماری حکومت ملک کی مالا مال تاریخ اور ثقافت کو اہمیت دیتی ہے اور اس کا جشن مناتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ چنئی میٹرو ریل پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کی مرکزی کابینہ کی جانب سے منظوری دیئے جانے سے آمد ورفت میں آسانی ہوگی اور اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔
حکومت کی جانب سے تلہن سے متعلق قومی مشن کے قیام کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس مشن سے تلہن کی گھریلو پیداوار کو فروغ حاصل ہوگا، محنت کرنے والے کسانوں کی مدد ہوگی اور زراعت سے متعلق پائیدوار طور طریقوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔