July 5, 2024 9:44 AM

printer

مرکز نے قومی گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت معیارات اور انضباطی نظام تیار کرنے کیلئے رہنما خطوط جاری کیے ہیں

مرکز نے قومی گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت جانچ سہولیات کیلئے سرمایہ فراہم کرنے، بنیادی ڈھانچے اور معیارات اور انضباطی نظام تیار کرنے کیلئے ادارہ جاتی امداد فراہم کرنے کی خاطر رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے بتایا ہے کہ مذکورہ اسکیم 200کروڑ روپے کے بجٹ اخراجات کے ساتھ مالی سال 2025-26 تک نافذ کی جائے گی۔ شمسی توانائی سے متعلق قومی ادارہ مذکورہ اسکیم نافذ کرے گا اور اِس سے مختلف سازو سامان، تکنیک اور طریقہ کار کیلئے جانچ کی موجودہ سہولیات میں کمی کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایاہے کہ قومی گرین ہائیڈروجن مشن پچھلے سال چار جنوری کو شروع کیا گیا تھا۔ اِس کے تحت مالی سال 2029-30 تک کیلئے 19 ہزار 700 کروڑ روپے کے اخراجات رکھے گئے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں