مرکز نے قدرتی آفات سے متاثرہ پانچ ریاستوں کو ایک ہزار 554 کروڑ سے زیادہ امداد جاری کرنے کو منظوری دی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی کمیٹی نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی فنڈ، NDRF کے تحت گزشتہ سال باڑھ، اچانک سیلاب، تودے کھسکنے اور سمندری طوفان سے متاثرہ ریاستوں کو یہ اضافی مرکزی امداد جاری کرنے کو منظوری دی ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق آندھراپردیش کے لیے608 کروڑ، ناگالینڈ کے لیے 170 کروڑ سے زیادہ، اڈیشہ کے لیے 255 کروڑ سے زیادہ، تلنگانہ کے لیے 231 کروڑ سے زیادہ اور تریپورہ کے لیے 288 کروڑ سے زیادہ کی رقم منظور کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ یہ اضافی امداد اُس فنڈ سے الگ ہوگی, جو مرکز کی جانب سے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ریاستی فنڈ،SDRF کے لیے پہلے ہی مختص کی گئی ہے۔مالی سال-25 2024 کے دوران مرکزی حکومت نے SDRF کے تحت 27 ریاستوں کے لیے 18 ہزار 322 کروڑ روپے جاری کیے ہیں، وہیں NDRF کے تحت 18 ریاستوں کو چار ہزار 808 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم جاری کی گئی ہے۔ x