مرکز نے حزب التحریر اور اُس سے وابستہ سبھی تنظیموں کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق قانون کے تحت دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا ہے۔ ایک گزٹ نوٹیفکیشن میں مرکزی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ حزب التحریر، مبینہ طور پر لوگوں کو شدت پسند بنانے، سیدھے سادھے نوجوانوں کو ISIS جیسی تنظیموں میں شامل ہونے کی تحریک دینے اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کیلئے رقومات اکٹھا کرنے کے معاملات میں ملوث ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ حزب التحریر، مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کے ذریعے دہشت گردی کو بھی شہ دے رہی ہے۔
Site Admin | October 10, 2024 9:44 PM
مرکز نے غیرقانونی کارروائیوں کی روک تھام سے متعلق قانون کے تحت حزب التحریر اور اُس کی ذیلی تنظیموں کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا ہے
