ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 1, 2024 10:20 AM

printer

مرکز نے سیلاب سے متاثرہ ریاستوں گجرات، منی پور اور تریپورہ کیلئے 675 کروڑ روپے کے فنڈ کی منظوری دی ہے۔

مرکز نے سیلاب سے متاثرہ ریاستوں گجرات، منی پور اور تریپورہ کیلئے قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی فنڈ NDRF سے 675 کروڑ روپے پیشگی جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ ان میں 600 کروڑ روپے گجرات، 50 کروڑ روپے منی پور اور 25 کروڑ روپے تریپورہ کیلئے منظور کئے گئے ہیں۔ یہ ریاستیں اس سال جنوب مغربی مانسون کے دوران انتہائی شدید بارش، سیلاب اور مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات سے متاثر ہوئی ہیں۔ وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مرکزی حکومت سیلاب سے متاثرہ ریاستوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ وزارت نے کہا کہ اِن تمام ریاستوں میں بین وزارتی مرکزی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، تاکہ نقصانات کا بَرموقع جائزہ لیا جاسکے۔ وزارت نے مزید کہا کہ بقیہ ریاستوں کو اضافی مالی امداد کا فیصلہ بین وزارتی مرکزی ٹیموں کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد کیا جائے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں