ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 22, 2024 10:22 AM

printer

مرکز نے سرکاری ملازمین کے آر ایس ایس سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لینے پر عائد پابندی ہٹالی ہے

مرکز نے سرکاری ملازمین کے راشٹریہ سویئم سیوک سنگھ RSS سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لینے پر عائد پابندی ہٹالی ہے۔ نومبر 1966 میں وزیراعظم اندرا گاندھی کے دورِاقتدار میں پابندی عائد کی گئی تھی، جسے عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت نے ہٹادیا ہے۔ سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں بی جے پی، آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ نے بتایا کہ آر ایس ایس سرگرمیوں میں سرکاری ملازمین حصہ لینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے 1966 میں 58 سال قبل ایک غیرآئینی حکم جاری کیا گیا تھا، جسے مودی حکومت نے واپس لے لیا ہے۔

ہریانہ، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ سمیت مختلف ریاستی حکومتوں نے آر ایس ایس سے وابستہ سرکاری ملازمین پر عائد پابندیاں پہلے ہی ہٹادی تھیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں