ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 3, 2024 9:27 PM

printer

مرکز نے ساحلی علاقوں میں مؤثر نگرانی کی خاطر بھارتی بحریہ کیلئے 21 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے دفاعی ساز و سامان کی خریداری کی تجاویز کو منظوری دے دی ہے

دفاعی خریداری سے متعلق کونسل نے 21 ہزار 772 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی خریداری کی پانچ تجاویز کو منظوری دے دی ہے۔ آج نئی دلّی میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں کونسل نے بھارتی بحریہ کیلئے اُس کی ضرورت کے مطابق 31 نئے Water Jet Fast Attack طیاروں کی خریداری کو منظوری دی۔ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یہ طیارے، ساحل کے نزدیک کم شدت کی بحری کارروائی، نگرانی، گشت اور تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں کو انجام دینے کیلئے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ اِس کے علاوہ یہ طیارے خاص طور سے بھارتی جزیرہ نما علاقوں میں اور ان کے اطراف قزاقوں کے خلاف کارروائیوں میں بھی موثر رول ادا کریں گے۔ وزارت نے کہا ہے کہ کونسل نے 120 فاسٹ Interceptor طیاروں کی خریداری کو بھی منظوری دی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں