August 19, 2024 9:30 AM

printer

مرکز نے ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ Mpox کے مریضوں کا فوری طور پر پتہ لگانے کیلئے نگرانی اور مؤثر اقدامات کریں

وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے ملک میں Mpox بیماری کی روک تھام کی تیاریوں اور اِس سے متعلق حفظانِ صحت کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے کَل ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم    نریندر مودی، Mpox صورتحال پر لگاتار قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ میٹنگ کے دوران ڈاکٹر مشرا نے ریاستوں کو ہدایت دی کہ وہ نگرانی میں اضافہ کریں اور اِس طرح کے مریضوں کی فوری شناخت کیلئے مؤثر اقدام کریں۔

ملک میں ابھی تک Mpox کے کسی مریض کی اطلاع نہیں ہے۔

عالمی صحت تنظیم نے ایک بار پھر Mpox کو صحتِ عامہ کی ایسی ہنگامی صورتحال قرار دے دیا ہے جس پر بین الاقوامی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے۔

WHO نے افریقہ کے بہت سے حصوں میں اِس بیماری کے پھیلنے کے تناظر میں 14 اگست کو اِسے ایک ہنگامی صورتحال قرار دیا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں