مرکز نے دھان کی پرالی کو جلانے کے معاملوں میں کمی لانے کیلئے پنجاب، ہریانہ، اترپردیش اور دلّی کی کوششوں کی ستائش کی اور صلاح دی کہ وہ پرالی جلانے کے عمل کو مکمل طور پر ختم کرنے کی مہم کے تئیں مزید کوششیں کریں۔ پرالی کے بندوبست کے معاملات سے نمٹنے کیلئے زراعت کے وزیر شیو راج سنگھ چوہان اور ماحولیات کے وزیر بھوپیندر یادو کی مشترکہ صدارت میں نئی دلّی میں ایک بین وزارتی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کے دوران ریاستی سرکاروں کے وزراء نے دھان کی پرالی کو جلانے کے عمل کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا۔ انھوں نے اس معاملے سے نمٹنے میں کسانوں کی مدد کیلئے کی جارہی مختلف پہل قدمیوں کے بارے میں بھی واقف کرایا۔
Site Admin | October 26, 2024 9:33 PM