ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 29, 2024 9:54 PM

printer

مرکز نے دلّی میں UPSC کے امیدواروں کی موت کے کیس میں تفتیش کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے

وزارت داخلہ نے دلّی کے اولڈ راجندر نگر میں ایک کوچنگ سینٹر میں UPSC کی تیاری کرنے والے تین امیدواروں کی موت کے واقع کی چھان بین کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی حادثے کی وجوہات کا پتہ لگائے گی، ذمے داری طے کرے گی، اقدامات کا مشورہ دے گی اور پالیسی میں تبدیلی کی سفارش کرے گی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزارت نے کہا ہے کہ کمیٹی میں شہری امور کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری، دلّی سرکار کے پرنسپل داخلہ سکریٹری، دلّی پولیس کے اسپیشل CP، فائر ایڈوائزر اور دوسرے لوگ شامل ہوں گے۔ کمیٹی 30 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں