July 9, 2024 9:26 PM

printer

مرکز نے خالصتان حامی ذیلی گروپ “Sikhs For Justice” پر پابندی میں مزید پانچ سال کیلئے توسیع کردی ہے

مرکز نے، خالصتان حامی ذیلی گروپ ’Sikhs For Jutice‘ پر عائد بندش میں مزید پانچ سال کی توسیع کر دی ہے۔ یہ قدم غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق قانون کے تحت اٹھایا گیا ہے۔
ایک سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تنظیم ایسی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے، جو ملک کے اتحاد اور سلامتی کیلئے نقصان دہ ہیں۔ ’Sikhs For Justice‘ امریکہ میں قائم ایک گروپ ہے، جسے Gurpatwant Singh Pannun چلاتا ہے، جسے بھارت نے ایک نامزد انفرادی دہشت گرد قرار دیا ہوا ہے۔ NIA نے ’Sikhs For Justice‘ اور پنّون کے خلاف کئی مقدمات درج کیے ہوئے ہیں۔ مرکز نے اِس تنظیم پر 2019 سے بندش عائد کی ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں