ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 18, 2025 9:31 PM

printer

مرکز نے جموں کے راجوری ضلعے میں پُراسرار ہلاکتوں کی وجہ پتہ کرنے کیلئے بین وزارتی ٹیم تشکیل دی ہے

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر امت شاہ نے جموں کے راجوری ضلعے میں ہلاکتوں کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے ایک بین وزارتی ٹیم تشکیل دیئے جانے کے احکامات دیئے ہیں۔ وزارت داخلہ کی قیادت میں یہ ٹیم، پچھلے چھ ہفتوں کے دوران تین واقعات میں اِن ہلاکتوں کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے متاثرہ گاؤں کا دورہ کرے گی۔ یہ ٹیم، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، زراعت کی وزارت، کیمیکل اور کیمیاوی کھادوں کی وزارت آبی وسائل کی وزارت کے ماہرین پر مشتمل ہوگی۔ مویشی پروری، غذا کی یقینی فراہمی اور اِن سے سائنس لیب کے ماہرین بھی اِن کے ساتھ ہوں گے۔ یہ ٹیم کل روانہ ہوگی اور مقامی انتظامیہ کی شراکت سے فوری راحت فراہم کرنے نیز مستقبل میں اِس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے احتیاطی اقدامات کیلئے بھی کام کرے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں