ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 14, 2024 3:20 PM

printer

مرکز نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کو مزید اختیارات دئیے ہیں

مرکز نے جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر کو مزید اختیارات تفویض کئے ہیں۔ مرکزی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر تنظیم نو قانون، 2019 میں ترمیم کرتے ہوئے، لیفٹننٹ گورنر کے دائرہئ اختیار کو کافی مستحکم بنادیا ہے۔ مرکزی حکومت نے اس قانون کے تحت ”کاروباری لین دین سے متعلق ضابطوں“ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ضابطے سرکاری گزیٹ کے شائع ہونے کی تاریخ سے نافذ العمل ہوں گے۔ یہ اقدام، جموں و کشمیر کے لیفٹنٹٹ گورنر کو پولیس اور آل انڈیا سروس افسران کے تبادلے اور تقررات کے ساتھ ساتھ عدالتی افسران کے تقررات سے متعلق امور میں مزید بااختیار بنائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں