July 14, 2024 10:12 AM

printer

مرکز نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کو مزید اختیارات تفویض کئے ہیں۔

مرکز نے جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر کو مزید اختیارات تفویض کئے ہیں۔مرکزی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر تنظیم نو قانون، 2019 میں ترمیم کرتے ہوئے لیفٹننٹ گورنر کے دائرہئ اختیار کو مضبوطی دی ہے۔ مرکزی حکومت نے اس قانون کے تحت انتظامی امور میں ترمیم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

نوٹفکیشن کے مطابق یہ قوانین، سرکاری گزیٹ کے شائع ہونے کی تاریخ سے نافذ العمل ہوں گے۔ یہ فیصلہ جموں و کشمیر کے لیفٹنٹٹ گورنر کو آل انڈیا سروس افسران کے تبادلے اور تقررات، پولیس اور عدالتی افسران کے تقررات میں مزید بااختیار بنائے گا۔

ماضی میں پولیس، عوامی احکامات، آل انڈیا سروسز اور بدعنوانی مخالف بیورو سے متعلق تجویزوں کو لیفٹننٹ گورنر تک پہنچنے سے پہلے جموں و کشمیر کے محکمہئ خزانہ سے منظوری لینی پڑتی تھی۔ ترمیم شدہ قوانین سے مطابق یہ تجویزیں مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کے چیف سکریٹری کے ذریعے اب سیدھے لیفٹننٹ گورنر کو پیش کی جا سکیں  گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں