مرکز نے جموں وکشمیر میں صدر راج ختم کردیا ہے۔ اس طرح مرکز کے زیر انتظام اِس علاقے میں ایک نئی سرکار بنانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ مرکزی حکومت نے اِس سلسلے میں ایک اطلاع نامہ جاری کیا ہے۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جموں وکشمیر میں نئی سرکار بنانے کا دعویٰ پیش کیا ہے۔
نیشنل کانفرنس-کانگریس اتحاد نے حال ہی میں اسمبلی انتخابات میں اکثریت حاصل کی تھی۔