August 16, 2024 10:03 PM

printer

مرکز نے تین میٹرو پروجیکٹوں اور دو نئے ایئرپورٹ سہولیات کی منظوری دی ہے

مرکزی کابینہ نے ملک میں تین نئے میٹرو ریل پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ ان میں بنگلور میٹرو کا 15 ہزار 600 کروڑ روپئے کی لاگت والا تیسرا مرحلہ، 12 ہزار 200 کروڑ روپئے کی لاگت والا تھانے Integral Ring میٹرو اور تقریباً تین ہزار کروڑ روپئے کی لاگت والے پونے میٹرو ایکسٹینشن پروجیکٹ شامل ہیں۔ نئی دلّی میں کابینہ میٹنگ کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ بنگلور میٹرو پروجیکٹ سے شہر میں ٹریفک کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔
انھوں نے بتایا کہ تھانے Integral Ring میٹرو پروجیکٹ ناؤپاڑا، واگلے اسٹیٹ، ڈونگری پاڑا، ہیرانندانی اسٹیٹ، کول شیٹ اور ساکیت سمیت اہم علاقوں کو جوڑے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ پونے میٹرو مرحلہ ایک پروجیکٹ Swargate اور Katraj کو آپس میں جوڑے گا۔
جناب ویشنو نے کہا کہ کابینہ نے بہار کے Bihta اور مغربی بنگال کے باگ ڈوگرا میں نئے سول انکلیوس کی بھی منظوری دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ منظوری کے مطابق باگ ڈوگرا ایئرپورٹ پر نیا سول انکلیو تیار کیا جائے گا جس پر اندازاً ایک ہزار 549 کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔ وزیرموصوف نے مزید بتایا کہ Bihta میں نیا سول انکلیو بنایا جائے گا جس پر ایک ہزار 413 کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں