مرکز نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 10 ستمبر سے قبل تمام طبی اداروں میں ڈاکٹروں اور صحت خدمات سے متعلق عملے کی سلامتی اور تحفظ کے بارے میں اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ فراہم کرنے کو کہا ہے۔ مرکزی صحت سکریٹری Apurva Chandra نے اس سلسلے میں تمام چیف سکریٹریوں اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل صاحبان کو ایک خط لکھا ہے۔ ہر علاقے اور ضلعے سے کہا گیا ہے کہ وہ زیادہ لوگوں کی آمد و رفت والے اسپتالوں کی شناخت کریں اور سلامتی کی صورتحال میں بہتری کے لیے اُن اسپتالوں کو اولین ترجیح والے ادارے تصور کریں۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ صحت اور مقامی پولیس اہلکاروں کے ساتھ تبادلہئ خیال کرکے سلامتی سے متعلق audit کرائیں تاکہ سلامتی سے متعلق اقدامات میں بہتری لائی جاسکے۔
ریاستوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ زیادہ حساس علاقوں میں CCTV کیمرے نصب کرنے اور ان کے صحیح طور پر کام کرنے کو بھی یقینی بنائیں۔ اُن سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ اسپتالوں میں تعینات Out Sourced اہلکاروں اور Contractual ملازمین کے سماجی پس منظر کی جلد از جلد چھان بین کریں۔ x