September 20, 2024 9:30 PM

printer

مرکز نے تروپتی مندر کے لڈّوؤں میں ملاوٹ کے الزام کے تناظر میں آندھرا پردیش سرکار سے ایک رپورٹ طلب کی ہے

مرکز نے تروپتی مندر کے لڈّوؤں میں ملاوٹ کے الزام کے تناظر میں آندھرا پردیش سرکار سے ایک رپورٹ طلب کی ہے۔ آج نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سوالوں کا جواب دیتے ہوئے صحت کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈّا نے کہا کہ انھوں نے اس سلسلے میں آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو سے بات کی ہے اور اس سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت، معاملے کی چھان بین کرے گی اور مناسب کارروائی کرے گی۔ صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظامِ تقسیم کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ کے ذریعے اٹھایا گیا تروپتی مندر کے لڈّوؤں میں مبینہ طور پر جانور کی چربی پائے جانے کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے۔ ایک پروگرام کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جناب جوشی نے کہا کہ اس معاملے کی ایک تفصیلی انکوائری ہونی چاہیے اور قصور وار افراد کو سزا دی جانی چاہیے۔ خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے وزیر چراغ پاسوان نے کہا کہ غذائی اشیاء میں ملاوٹ کرنے والے کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا۔ ڈیری سے متعلق قومی ترقیاتی بورڈ کی لیباریٹری، Centre of Analysis and Learning in Livestock and Food نے لڈّو میں استعمال ہونے والے گھی میں جانور کی چربی پائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں