مرکز نے بہار سرکار کو سیلاب کے بحران سے نمٹنے میں تمام ممکنہ تعاون کا یقین دلایا ہے۔ داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت نتیا نند رائے نے آج پٹنہ میں بہار کے سیلاب کا جائزہ لیا۔ جناب رائے نے کہا کہ ریاست کے مختلف حصوں میں NDRF کی 11 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں اور 8 ٹیموں کو ریزرو میں رکھا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مرکز، بہار کے حکام کے ساتھ لگاتار رابطے میں ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ صورتحال کی ضرورت کے مطابق فضائیہ، سیلاب کے متاثرین کو طیارے سے باہر نکالنے اور امدادی ساز و سامان پہنچانے میں مدد کرے گا۔
Site Admin | September 29, 2024 9:36 PM