September 14, 2024 4:47 PM

printer

مرکز نے برآمد کیلئے باسمتی چاول کی کم از کم قیمت کی حد ختم کردی ہے۔

مرکز نے ایک اہم فیصلہ کرکے باسمتی چاول کی کم از کم برآمدی قیمت ختم کردی ہے تاکہ برآمد کو بڑھاوا دیا جاسکے۔ تجارتی حلقوں میں پائی جانے والی تشویش اور اندرونِ ملک چاول کی وافر دستیابی کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ پچھلے سال اگست میں عارضی قدم کے طور پر چاول کی کم از کم برآمدی قیمت 1200 ڈالر فی میٹرک ٹن مقرر کی گئی تھی، اُس وقت چاول کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا تھا اور اندرونِ ملک بازاروں میں بھی یہ زیادہ مقدار میں دستیاب نہیں تھا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں