اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے اِنکم ٹیکس محکمے کے Permanent Account نمبر – PAN 2.0 پروجیکٹ کو اپنی منظوری دے دی ہے، تاکہ اِسے عام کاروباری شناخت بنایا جاسکے۔ اس پروجیکٹ کیلئے مالی اخراجات ایک ہزار 435 کروڑ روپے ہوں گے۔
کابینہ کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ پروجیٹ کے تحت موجودہ نظام کو اَپ گریڈ کرنے کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ PAN 2.0 پروجیکٹ میں مستحکم سائبر سکیورٹی اقدامات شامل ہوں گے۔ جناب ویشنو نے یہ بھی واضح کیا کہ موجودہ Permanent Account نمبر وہی ہوگا۔