کوئلے اور کانوں کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی اور وزیر مملکت ستیش چندر دوبے نے کَل نئی دلّی میں ایک پروگرام میں انتہائی اہم اور کلیدی معدنیات کے بلاکوں کی نیلامی کے چوتھے مرحلے کا آغاز کیا۔ اِس نیلامی میں انتہائی اہم معدنیات کے 21 بلاک شامل ہیں۔ اِن میں سے 11 نئے بلاک ہیں، جو 6 ریاستوں، اروناچل پردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، کرناٹک، راجستھان اور اترپردیش میں ہیں۔ اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جناب ریڈی نے مطلع کیا کہ نئی حکومت کے 100 دنوں کے اندر اندر سمندر کے نزدیک معدنیات کے بلاکوں کی نیلامی کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا۔
Site Admin | June 25, 2024 10:22 AM