ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 24, 2024 2:43 PM

printer

مرکز نے اترپردیش اور آندھرا پردیش کو دیہی ترقی کیلئے پندرہویں مالی کمیشن کی، دو ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی امداد جاری کی

 

مرکزی حکومت نے 15 ویں مالیاتی کمیشن کے تحت اترپردیش اور آندھراپردیش کی دیہی ترقی کے لئے 2 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقومات جاری کی ہیں۔ پنچایتی راج کی وزارت نے کہا ہے کہ ایک ہزار 598 کروڑ روپے سے زیادہ اترپردیش کے لئے اور 446 کروڑ روپے سے زیادہ آندھراپردیش کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔ اِن رقومات کو پنچایتی راج اداروں اور دیہی بلدیاتی اداروں کی جانب سے مخصوص ضروریات کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ وزارت نے کہا ہے کہ حکومت دیہی بلدیاتی حکمرانی میں یکسر تبدیلی کی خاطر براہ راست پنچایتی راج اداروں اور دیہی بلدیاتی اداروں کو رقومات فراہم کررہی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے ”سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس“ کے یکسر تبدیلی کے نظریے سے مطابقت رکھتے ہوئے یہ پہل زمینی سطح پر سب کی شمولیت والی ترقی میں کلیدی رول ادا کررہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں