August 5, 2024 9:31 PM

printer

مرکز نے آج کہا ہے کہ ملک نے پچھلے سال کے مقابلے سال 2023-24 میں کوئلے کی پیداوار میں گیارہ اعشاریہ سات ایک فیصد کا اضافہ درج کیا ہے

مرکز نے آج کہا ہے کہ ملک نے پچھلے سال کے مقابلے سال 2023-24 میں کوئلے کی پیداوار میں گیارہ اعشاریہ سات ایک فیصد کا اضافہ درج کیا ہے۔ راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں کوئلے اور کانوں کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا کہ سال 2023-24 کے دوران، 998 ملین ٹن کوئلے کی پیداوار ہوئی ہے جبکہ 2022-23 میں یہ 893 ملین ٹن تھی۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں موجودہ مالی سال میں جون تک 247 ملین ٹین کوئلے کی پیداوار ہوئی ہے جبکہ پچھلے سال اِسی مدت میں 223 ملین ٹن کی پیداوار ہوئی تھی۔ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں دس اعشاریہ سات پانچ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اپریل 2023 تک بھارت کے پاس تقریباً 200 بلین ٹن کوئلے کے ذخائر ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ بھارت کی توانائی کے وسائل میں کوئلے کا حصہ پچاس فیصد سے زیادہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں