ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 2, 2024 9:47 PM

printer

مرکز نے آج کہا ہے کہ آیوشمان بھارت-پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت اِس سال 30 جون تک ملک میں 34 کروڑ سے زیادہ آیوشمان کارڈ جاری کئے گئے ہیں

مرکز نے آج کہا ہے کہ آیوشمان بھارت-پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت اِس سال 30 جون تک ملک میں 34 کروڑ سے زیادہ آیوشمان کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔ لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت پرتاپ راؤ جادھو نے کہا کہ قومی راجدھانی خطہ دلّی، مغربی بنگال اور اڈیشہ کو چھوڑ کر 33 ریاستوں میں یہ اسکیم نافذ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اِس اسکیم کے تحت مجموعی طور پر سات کروڑ 37 لاکھ لوگوں کا اسپتال میں اندراج ہوا ہے جس پر ایک لاکھ کروڑ روپئے خرچ ہوئے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اسکیم کا مقصد ہر ایک کنبے کو ہر سال پانچ لاکھ روپئے کا صحت کور فراہم کرنا ہے۔ جناب جادھو نے کہا کہ اہل مستفیدین ملک بھر میں پینل میں شامل 29 ہزار سے زیادہ اسپتالوں میں کیش لیس صحت خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں