مرکز نے، ڈیجیٹل ذاتی اعداد و شمار کے تحفظ سے متعلق 2025 کے اصولوں کا مسودہ جاری کیا ہے۔ الیکٹرونِکس اور IT کے وزیر اشونی ویشنو نے اِس مسودے کے لیے لوگوں کا مشورہ اور رائے طلب کی ہے۔ ڈیجیٹل ذاتی اعداد و شمار کے تحفظ سے متعلق قانون 2023 کو اگست 2023 میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی طرف سے منظوری حاصل ہو گئی تھی۔ اِن رہنما اصولوں میں، تجویز رکھی گئی ہے کہ بچوں کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کھولنے کے لیے والدین کی رضامندی حاصل کریں۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C Bhanu
اصولوں کے مسودے میں وضاحت کی گئی ہے کہ افراد کی طرف سے کس طرح رضامندی حاصل کی جائے۔ Data Processors کی ذمہ داریاں کیا ہوں اور حکام ڈیجیٹل اعداد و شمار کے تحفظ سے متعلق قانون 2023 کے تحت کس طرح کام کاج کریں گے۔ اصولوں کے مسودے کے مطابق بچوں کو یہ یقین دلانے کے اقدامات کرنے ہوں گے کہ اُنہیں اُن کے والدین کی رضامندی حاصل ہو گئی ہے۔ اس مسودے سے متعلق کسی بھی مشورے کو رازداری میں رکھا جائے گا تاکہ لوگ اپنے خیالات کا آزادانہ اظہار کر سکیں۔ رائے اور مشورے mygov پورٹل پر 18 فرروی تک دیے جا سکتے ہیں۔