ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 18, 2024 9:56 AM

printer

مرکز نے، خردنی تیل انجمنوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خردنی تیل کی قیمتوں میں اُس وقت تک اضافہ نہ کریں جب تک، کم کسٹمس ڈیوٹی پر درآمد کیا گیا موجودہ ذخیرہ دستیاب ہے۔

مرکز نے، خردنی تیل کی سرکردہ انجمنوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خردنی تیل کی قیمتوں میں اُس وقت تک اضافہ نہ کریں جب تک درآمد کیا گیا موجودہ ذخیرہ اور ساڑھے بارہ فیصد کی بنیادی کسٹمس ڈیوٹی ختم نہ ہوجائے۔

خوراک اور تقسیم عامہ کے محکمے کے سکریٹری سنجیو چوپڑا نے کَل نئی دلی میں تیل کی مختلف کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ، قیمت مقرر کرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیلئے منعقد کی گئی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔

حکومت نے ایک حالیہ فیصلے میں، تِلہن کی گھریلو قیمتوں میں مدد کیلئے مختلف خردنی تیلوں پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کیا تھا۔

صارفین امور، خوراک اور تقسیم عامہ کی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حکمت عملی، اُن سرکاری کوششوں کا حصہ ہیں جو وہ گھریلو تِلہن کسانوں کو تقویت دینے کیلئے کررہی ہے۔ خاص طور پر اُن کسانوں کو جن کے بارے میں امید ہے کہ اُن کی سویابین اور مونگ پھلی کی فصلیں اگلے مہینے مارکیٹ میں آجائیں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں