مرکز نے اروناچل پردیش میں سڑکوں کی تعمیر سے متعلق پروجیکٹوں کی خاطر 398 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ 2024-25 کے دوران سڑک اور بنیادی ڈھانچے کے مرکزی فنڈ کے تحت سڑکوں کی تعمیر سے متعلق 19 ریاستی پروجیکٹوں کیلئے یہ فنڈ مختص کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِن اقدامات سے سرحدی خطوں میں دور دور تک کنکٹی ویٹی کو بڑھانے، ریاست میں آمد و رفت میں سہولت پیدا کرنے اور ریاست میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اِس سرمایہ کاری سے دور دراز کے علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے، علاقائی ترقی اور شمال مشرقی خطے میں گزر بسر کو بہتر بنانے کے حکومت کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔
Site Admin | December 19, 2024 3:47 PM | GOVT-ARUNACHAL ROAD