ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 11, 2024 9:24 PM

printer

مرکز اور ریاستوں کو چاہئے کہ وہ زیادہ آبادی والے ضلعوں اور بلاکوں میں خاندانی منصوبہ بندی کی اسکیموں پر مناسب عمل آوری کو یقینی بنانے کی غرض سے مل کر کام کریں: جے پی نڈّا

مرکزی وزیر صحت جگت پرکاش نڈّا نے آج آبادی کے عالمی دن کے موقع پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ خاندانی منصوبہ بندی اور آبادی پر کنٹرول جیسے معاملات پر نئی دلّی میں ایک ورچوئل میٹنگ کی صدارت کی۔ اِس پروگرام کا موضوع تھا ”ماں اور بچے کی بہتر صحت کیلئے حاملہ ہونے کا صحتمند وقت اور مقام“۔ میٹنگ کے دوران، جناب نڈّا نے زور دے کر کہا کہ مرکز اور ریاستوں، دونوں ہی کو چاہئے کہ وہ مناسب طور پر خاندانی منصوبہ بندی کو یقینی بنانے اور اسکیموں پر صحیح عمل آوری کیلئے ملکر کام کریں بالخصوص، اُن ریاستوں، ضلعوں اور بلاکوں میں جہاں آبادی زیادہ ہے۔ وزیرموصوف نے مزید کہا کہ جن ریاستوں نے زرخیزی کی کُل شرح TFR کے اعتبار سے کم شرح حاصل کرلی ہے اُنھیں اُسے برقرار رکھنے کی ضرورت ہے اور دیگر ریاستوں کو اِس شرح کو حاصل کرنے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر صحت نے خاندانی منصوبہ بندی کے کثیر مقصدی نمائشی ماڈل Sugam کا آغاز بھی کیا جسے خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات مہیا کرانے والوں کے ذریعے استعمال کئے جانے کیلئے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں ضروری بیداری پیدا کرسکیں۔ انھوں نے خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے نئے تیار شدہ Radio Spots اور Jingles کا افتتاح بھی کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں