September 4, 2024 10:21 AM

printer

مرکز اور تریپورہ سرکار آج دوپہر ریاست کے دو باغی گروپوں کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کریں گے۔

آج نئی دلّی میں، مرکزی اور تریپورہ کی سرکاروں، تریپورہ کے نیشنل لبریشن فرنٹ NLFT اور آل تریپورہ ٹائیگر فورس ATTF کے نمائندوں کے مابین، معاملات کو حل کرنے سے متعلق ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے جائیں گے۔ تریپورہ کے وزیراعلیٰ مانِک ساہا، وزارت داخلہ اور تریپورہ سرکار کے سینئر افسران، مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے کی اس تقریب میں موجود رہیں گے۔

وزارت داخلہ، ایک ایسے ترقی یافتہ شمال-مشرق کے، وزیراعظم نریندر مودی کے وژن کو پورا کرنے میں انتھک طریقے سے کام کر رہی ہے، جو انتہا پسندی، تشدد اور تنازعے سے پاک ہو۔ مرکز نے اس خطے میں امن وخوشحالی لانے کیلئے،12 اہم معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ ان میں سے تین معاہدے تریپورہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ نریندر مودی حکومت کے ذریعہ بہت سے معاہدوں پر دستخط کئے جانے سے ہزاروں لوگ ہتھیار ڈال کر اصل دھارے میں شامل ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں