مرکزی حکومت، تریپورہ سرکار، نیشنل لبریشن فرنٹ آف تریپورہ NLFT اور آل تریپورہ ٹائیگر فورس ATTF کے نمائندوں کے درمیان آج نئی دلّی میں تصفیے سے متعلق ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ اِس موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ اور تریپورہ کے وزیر اعلیٰ مانک ساہا موجود تھے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ بیحد خوشی کی بات ہے کہ NLFT اور ATTF ہتھیار ترک کرکے مرکزی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں اور تریپورہ کی ترقی کے تئیں اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔
Site Admin | September 4, 2024 9:58 PM
مرکز اور تریپورہ حکومت نے نیشنل لبریشن فرنٹ آف تریپورہ اور آل تریپورہ ٹائیگر فورس کے ساتھ امن کے تاریخی معاہدے پر دستخط کیے ہیں
